پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم کینگروز کے ساتھ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید دو سینئر کھلاڑیوں کامران اکمل اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں 6 میچز میں 790 رنز بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کی۔ محمد حفیظ نے حال ہی میں باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرانے کیلئے ٹیسٹ دیدیا ہے۔ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ ایک بار پھر بطور آل را?نڈر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔