نئی دہلی ( ویب ڈیسک)بھارت نے اپنے جنگی جنون کو حسب رواےت برقرار رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ پانچ ہزار کروڑ روپے کا 145لائٹ ویٹ ہاﺅیٹزر توپیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اکتوبر میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی اور بدھ کو اس پر باضابطہ دستخط کیے گئے ہیں۔ایم 777 ہاﺅویٹزر توپ بی اے ای سسٹمز کی بنائی گئی توپ ہے، جو 155 ایم ایم کی 39 کیلیبر گن ہے۔ توپ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گن کو کہیں بھی آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے یہ ایک بہترین اسلحہ ہے۔اس توپ کو بری، بحری اور فضائی راستوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے، یہ 24.7 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے اور اسسٹڈ رینج 30کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔