Tag Archives: india

بے شرم بھارتی کرنل کی شرمناک حرکات ،رنگ رلیاں سامنے آگئیں

کراچی(خصوصی رپورٹ)بھارتی فو ج کے ایک حاضر سروس کرنل کو خفیہ اطلاع پر اپنے ماتحت افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے مذکورہ کرنل کے خلاف تحقیقات کا آغٓاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملٹری پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیفٹیننٹ کرنل کے گھر 26اکتوبر کی رات 3بجے چھاپہ مارا تو وہاں بھارتی کرنل جو کہ ایڈیشنل چیف انجینئر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہا ہے، لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کے ساتھ موجود تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے مذکورہ افسران کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے سبب چندی گڑھ گیا ہوا ہے۔ملٹری پولیس نے بعد ازاں کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کو میڈیکل چیک اپ کےلئے ہسپتال روانہ کردیا۔واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھارتی فوج ایک لیفٹیننٹ کرنل کو نوکری سے اس وجہ سے نکال چکی ہے کیوں کہ اس کے اپنے ایک دوست کی بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔

بھارتیوں امریکہ سے نکل جاﺅ ….افرا تفری پھیل گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کنساس میں شراب خانے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والے تینوں افراد بھارتی نژاد ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا 51 سال کا امریکی بحریہ کا اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔ حملہ آور نے فائرنگ سے قبل بھارتیوں کو امریکہ سے نکل جانے کو کہا، حملہ آور کو چند گھنٹوں بعد میزوری سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت نے 26 پاکستانی گرفتار کرلیے

ٹھٹہ(ویب ڈیسک ) انڈین کوسٹ گارڈ نے رن آف کچھ میں پاکستان کے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی اور 26 پاکستانی ماہی گیروں کو ان کی 5 کشتوں کے ہمراہ ساتھ لے گئے۔ہندوستانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے پاکستانی حدود کی مذکورہ خلاف ورزی سر کریک کے مقام پر کی گئی ہے۔پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا اور حراست میں لیے گئے پاکستانی ماہی گیروں کو تفتیش کیلئے ریاست گجرات کی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔فورم کے مقامی عہدیدار سید گلاب شاہ نے گرفتار ماہی گیروں کا تعلق محمد علی ملاح اور شیر علی سولنگی کے دیہاتوں سے بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے 26 میں سے 4 ماہی گیر کم عمر ہیں۔خیال رہے کہ حکام نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ ضلع ٹھٹہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے 50 ماہی گیر پہلے ہی انڈیا کی ریاست گجرات کی متعدد جیلوں میں قید ہیں۔

بھارتی حکام کی نیند یں حرام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چند ماہ قبل روس نے بھارتی خواہشات کے برعکس پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور اب روس نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں یورایشین اکنامک یونین کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں بڑھتی دلچسپی اور پاکستان کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، بھارت خطے میں اپنے استحکام اورمفادات کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔ پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا گیا جو نہ صرف رابطے مضبوط بنا رہا ہے بلکہ خطے میں پاکستان کے ایک اور دوست کو منظرعام پر لایا جو کھل کر سی پیک کی حمایت کر رہا ہے۔روس نے سی پیک کی کھلم کھلا حمایت کرتے ہوئے اب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے سی پیک میں یورایشین اکنامک یونین بھی شامل ہو جائے، 2015 میں بنائے گئے اس تجارتی فورم میں روس، بیلاروس، قازکستان اور ارمینیا سمیت کرغزستان شامل ہیں۔روس کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں اور بھارتی حکام روس کی پاکستان کے منصوبے میں گہری دلچسپی پر پریشان ہیں، انہیں یہ فکر ستانے لگی ہے کہ روس اب بھارت کو قابل اعتماد دوست نہیں سمجھتا اور بنیادی مفادات کو چیلنج کر رہا ہے اس صورتحال نے بھارت کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں بات نہیں کرنے دیتی…. وزیراعظم کی بے بسی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پھر اپنے اس موقف کو دوہرایاہے کہ نوٹوں کی تبدیلی ایک مشکل فیصلہ تھا اور عوام کو تکلیف ہو گی لیکن 50 دن کے بعد حالات بہتر ہونے لگیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ریاست گجرات میں ایک ڈیری پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ملک کو بدعنوانی سے آزاد کرنے کا یہ اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں بحث ہے کہ نوٹوں کا کیا ہوگا؟انھوں نے مزید کہا کہ کسی بے ایمان کو کالے دھن اور بدعنوانی سے کوئی پریشانی نہیں تھی، پریشان صرف ایماندار شہری تھے۔وزیراعظم مودی کے مطابق اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی، اس لیے میں جلسہ عام میں بول رہا ہوں۔انھوں نے بدعنوانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ8 نومبر کے بعد جنھوں نے بھی جرم کیے ہیں، انہیں اس کی سزا ملے گی۔خیال رہے کہ 8 نومبر کو حکومت ن اچانک ایک ہزار روپے اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بدھ کے روز بینک بند کر دیے گئے تھے۔لوگوں کے پاس کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے 30 دسمبر تک کا وقت ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے عام لوگوں اور کاروباری طبقے کو سب سے زیادہ مشکلیں پیش آرہی ہیں جبکہ بینکوں کے باہر نوٹ تبدیل کرانے کے لیے طویل قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں

بھارت کو ایک فون کال بھی ہضم نہ ہو پائی….بس رونا باقی ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت نے کہا ہے کہ نوازشریف اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ اوراس بات کے منتظر ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ تصفیہ طلب مسائل میں سب سے اہم مسئلے یعنی دہشت گردی کے حل کے لیے پاکستان کی مدد کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت مذکورہ فون کال کی رپورٹس سے آگاہ ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ نو منتخب صدر تصفیہ طلب مسائل میں سب سے اہم مسئلے یعنی دہشت گردی کے حل کے لیے پاکستان کی مدد کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نومنتخب صدر نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے مسائل سے نمٹنے میں پاکستان کی ہر طرح کی مدد کرنے اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم نوازشریف اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو پر بھارتی ردعمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بھارت، پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دے کر اسے دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے۔رواں برس ستمبر میں ہونے والے اڑی حملے کے بعد بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے اسے پہچانا جانا چاہیے اور تنہا کردینا چاہیے۔دوسری جانب رواں برس اکتوبر میں امریکا میں انڈین شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی ایک پٹیشن کو بھی وائٹ ہاس نے بند کرکے خارج کردیا تھا،جس میں پاکستان کو ‘دہشت گردی کی کفیل ریاست’ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بھارت کی بزدلی کااور منہ بولتا ثبوت ….حیرت انگیز انکشاف

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان اور بنگلادیش کی سرحدوں کےساتھ کئی تہوں پر مشتمل اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان کردیا جس کی تعمیر آئندہ سال وسط تک شروع کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے بتایا کہ تہہ در تہہ اسمارٹ باڑ کی تعمیر سے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ باڑکی تعمیر 2017 کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ڈی جی بی ایس ایف کے مطابق مربوط بارڈرمینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے ¾یہ سیکیورٹی رِنگ، ریگولر باڑ اور لیزر دیوار پر مشتمل ہوگا جبکہ سیکیورٹی رِنگ عبور ہونے پر الارم بجے گا جس پر زمینی فورسز فوری کارروائی کریں گی۔کے کے شرما نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے داخلے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل سے ٹیکنالوجی حاصل کی جائےگی۔

بھا ر ت کی بڑی جماعت سوشل میڈیا سے بھی غائب ….گالیو ں کی بھر مار

نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارت میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرلیا گیا۔نامعلوم ہیکر گروپ نے کانگریس کا اکاو¿نٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر راہول گاندھی کے خلاف گالیوں اور نفرت انگیز پیغامات کی بھرمار کردی۔ایسی ہی ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے کانگریس کی ای میلز تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے اور وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا۔اب تک یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ کانگریس کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرنے والا گروپ کون ہے لیکن پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اسے مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بھارت کاجنگی جنون برقرار ….پانچ ہزار کر وڑ کس کام کے لئے خرچ ڈالے ….حیران کن انکشاف

نئی دہلی ( ویب ڈیسک)بھارت نے اپنے جنگی جنون کو حسب رواےت برقرار رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ پانچ ہزار کروڑ روپے کا 145لائٹ ویٹ ہاﺅیٹزر توپیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اکتوبر میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی اور بدھ کو اس پر باضابطہ دستخط کیے گئے ہیں۔ایم 777 ہاﺅویٹزر توپ بی اے ای سسٹمز کی بنائی گئی توپ ہے، جو 155 ایم ایم کی 39 کیلیبر گن ہے۔ توپ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گن کو کہیں بھی آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے یہ ایک بہترین اسلحہ ہے۔اس توپ کو بری، بحری اور فضائی راستوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے، یہ 24.7 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہے اور اسسٹڈ رینج 30کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔

بھارت کو تگنی کا ناچ نچا دیا

مقبوضہ کشمیر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈرامہ سامنے آگیا۔حریت پسندوں نے بھارت کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔سری نگر کے قریب نگروٹا بیس کیمپ پر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ حریت پسند کیمپ میں موجود ہیں اوربارہ اہکاروں،خواتین اور بچوں کو یرغمال بنائے رکھا۔آزادی کے متوالوں کی فائرنگ سےسات فوجی مارےگئے جبکہ بھارتی فوج نے عمارت میں موجود چار مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اڑی،بارہ مولا اور پامپور کے بعد اس حملے کو بھی کشمیریوں کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کی نئی قسط قرار دیا جارہا ہے۔