تازہ تر ین

نئی فورسز بھی ناکام, حکومت کا نیا پلان سامنے آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں نئی بنائی جانے والی فورسز ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئیں جس کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے عدالتوں سے رہائی پانے والے 870 ڈاکوﺅں کی لسٹ تیار کرلی ۔ یہ ڈاکو قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے ،ناقص تفتیش اور گواہوں کے عدالتوں میں نہ جانے پر یہ عدالتوں سے رہائی پا گئے تھے۔ پولیس نے انکی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نان سٹاپ جاری ہیں، شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی بڑی واردات بھی ہو جاتی ہے ۔ ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے بنائی جانے والی ڈولفن فورس ، پیرو فورس، ایلیٹ فورس ،مجاہد فورس سمیت دیگر فورسز ناکام نظر آ رہی ہیں جس کے بعد لاہور پولیس نے عدالتوں سے رہائی پانے والے ڈکیت گینگز اور انکے کارندوں کی گرفتار ی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ رہاشدہ ڈاکووں کی لسٹیں تھانوں کو ملنے کے بعد لاہور پولیس نے ان ڈاکو ں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، پولیس نے اب تک درجن کے قریب ڈاکوﺅں کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بہت سے ڈاکو اب فرار ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان ڈاکوﺅں کی مختلف مقدمات میں ازسرنو گرفتاری ڈالی جائے گی جسکے بعد انکو جیلوں میں رکھا جائے گا اور ان سے شہر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے بارے میں تفتیش بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آئی جی مشتاق سکھیر انے اعلی سطحی میٹنگ میں جیلوں سے رہائی پانے والے ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain