تازہ تر ین

”سوہنا آیا تے سج گئے نیں گلیاں بازار“

لاہور/اسلام آباد/ کراچی/ اوکاڑہ (نمائندگان خبریں) جشن آمد رسول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چراغاں شروع ہو گیا۔ عمارتیں سج گئیں۔ مختلف شہروں میں عاشقان رسول نے ریلیاں بھی نکالیں۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔شہر شہر، قریہ قریہ عاشقان رسول اپنے اپنے انداز سے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تو کہیں خصوصی محافل سجائی جاتی ہیں۔ عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے، سڑکیں، بازار اور گلیاں بقعہ نور بن جاتی ہیں۔ اس بار بھی جشن آمد رسول کے سلسلے میں تیاریاں پوری آب و تاب سے جاری ہیں۔قصور میں ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی مساجد اور گھروں کو سجایا جا رہا ہے۔ ہر طرف ”سج گئے گلیاں بازار“کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ مساجد اور گھروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قصور کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی جشن میلاد کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ گوجرانوالا، حافظ آباد، وہاڑی، اوکاڑہ، شجاع آباد اور ملکوال سمیت مختلف شہروں میں شمع رسالت کے پروانوں نے میلاد ریلیاں بھی نکالیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain