تازہ تر ین

پٹرول پمپوں کا نیا ضابطہ اخلاق جاری, عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(خصوصی رپورٹ)ضلعی حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کو پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ بڑھانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔پٹرول پمپ پر کم از کم دو دن کے تیل کا سٹاک ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ایسے پٹرول پمپس جن پر 2دن کا تیل ذخیرہ نہیں ہو گا ایسے پمپس کا این او سی منسوخ کر دیا جائے گاجبکہ شہر میں ٹینکرز کے داخلے کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں نئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جس کی مرکزی کمان کا سربراہ ڈی ای او مانیٹرنگ امین اکبر چوپڑہ اور ڈی ای او لیبر کو بنایا گیا ہے ہر ٹیم میں متعلقہ ٹان کے ٹی ایم اواور ٹی او آر کو شامل کیا گیاہے جو چھاپے ماریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن(ر)احمد مبین کی زیر صدارت پی ایس او کے آئل ٹینکرز شہر میں داخل ہونے کے حوالے سے ڈی سی او آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں پٹرول پمپ ایسو سی ایشن کے نمائند گان، اے ڈی سے آر، ڈی سی او لاہور اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی ٹریفک نے پٹرول ایسو سی ایشن پر واضح کیا کہ وہ شہر میں آئل ٹینکرز کو منگوانے کے وقت اور اپنے پمپوں پر آئل سٹوریج کی مقدار کو بڑھائیں۔جس پمپ کے مالک نے اپنے پمپ پر آئل سٹوریج کو نہ بڑھایا اس پمپ کا این او سی منسوخ کر دیا جائے گا۔اتوار کے روز آئل ٹینکرز4بجے تک اور دھند ہونے کی صورت میں 12بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain