لاہور(کلچرل رپورٹر )ٹی وی ڈائریکٹر کاشف نثار نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ” پنجرہ“ کے دو بڑے مناظر باری سٹوڈیو میںریکارڈ کر لئے۔ حویلی کے سیٹ پر فائزہ گیلانی ¾ یمنی ٰزید ی ¾ کرن ¾ حسن احمد ¾ حسن نیازی ¾ منیر خان ¾ شبانہ بھٹی ¾ نعمان اعجاز، خالد ابراہیم اور ثمینہ احمد کا کام ریکارڈ کیا گیا جبکہ چائلڈ سٹار مصطفی نے بھی خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، کاشف نثار کے ہمراہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سید ذیشان حیدر شانی ¾ لائن پروڈیوسر عامر ریاض نے بھی بھرپور محنت کا مظاہرہ کیا، ڈرامہ کی عکاسی راشد عباس کر رہے ہیں جو ایک ماہر کیمرہ مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔