تازہ تر ین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون بنے گا؟؟؟اہم نام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے سرفرازاحمد کو ایک روزہ ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو اظہرعلی پر اعتماد نہیں رہا۔ایک روزہ ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہے۔سرفراز مضبوط امیدوار ہی۔ہم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کپتانی سے الگ ہونے کے فیصلے کو ان پر ہی چھوڑا تھا۔ مجموعی طورپرہمارا یہ فیصلہ ہوا تھا کہ انھیں ویسٹ انڈیز سے سیریز تک کپتانی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو فیصلہ کرنے کے لیے مجبور کیا جائے۔اپنے ایک انٹرویو میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اظہر سے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے خوش ہیں لیکن ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے ہمیں اعتماد نہیں دیا اور ایک روزہ ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کپتانی سے الگ ہونے کے فیصلے کو ان پر ہی چھوڑا تھا لیکن بعد ازاں مجموعی طورپرہمارا یہ فیصلہ ہوا تھا کہ انھیں ویسٹ انڈیز سے سیریز تک کپتانی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے’۔شہریار خان نے کہا کہ ‘ایک کپتان جب 3-0 سے جیتتا ہے تو اس کے بعد ایک فیصلہ کرنا واقعی مشکل ہوتا ہے لیکن اب بھی میرا ماننا ہے کہ یہ خالصتا اظہر کا فیصلہ ہوگا کہ وہ جاری رکھیں لیکن پہلے انھوں نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رائے بھی لی گئی تھی انھوں نے بھی سرفراز کو ذمہ داری دینے کے حق میں بات کی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘سرفراز مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ ہم تینوں فارمیٹ میں انھیں کپتان بنانے پر غور کرسکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے کلچر میں ہمیشہ یہی اچھا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ایک کپتان ہو، پاکستان میں اور تاریخی طور پر یہ ہمارے لیے کارآمد ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو فیصلہ کرنے کے لیے مجبور کیا جائے اور ہم چاہیں گے کہ ایک سینئر کھلاڑی عزت اور احترام کے ساتھ جائے’۔پی سی بی کو مصباح کے متبادل پر بھی غور کرنا ہے کیونکہ انھوں نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کب تک پاکستان کے کھیلتے رہیں گے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز بھی ہوسکتی ہے۔پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل چیئرمین پی سی بی یہ کہہ چکے ہیں کہ مصباح ٹیم میں 42 سال کے ہونے کے باوجود سب سے فٹ کھلاڑی ہیں اور انھیں مزید کرکٹ کھیلنی چاہیے جبکہ پی سی بی مصباح کو 2018 تک کپتانی جاری رکھنے کی درخواست بھی کرچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain