تازہ تر ین

بد ترین بلے بازی….انتہائی دلچسپ ریکاڈ

آسڑیلیا(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انتہائی بدترین کارکردگی کے باوجود بلے بازوں نے انتہائی دلچسپ ریکارڈ بنا ڈالا۔کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 429 رنز کا پہاڑ دیکھ کر پاکستانی بلے بازوں کی ”ٹانگیں کانپنا“ شروع ہو گئیں اور صرف 67 کے مجموعی سکور پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، 6 پاکستانی بلے باز تو دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو یوں واپس جانے لگے جیسے بیٹنگ کرنے نہیں بلکہ صرف پچ کا معائنہ کرنے کیلئے تھے آئے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کی کسمپرسی کا یہ عالم یہ رہا کہ تیسری وکٹ سے آٹھویں وکٹ تک یعنی 5 کھلاڑیوں نے مجموعی سکور میں صرف 24 رنز کا اضافہ کیا جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان بنایا گیا سب سے کم سکور ہے تاہم آخری 2 وکٹوں میں سرفراز احمد، محمد عامر اور راحت علی نے مجوعی طور پر 75 رنز کا اضافہ کر کے ایک دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 6 کے مجموعی سکور پر اظہر علی پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ پہلے نقصان کے بعد سمیع اسلم اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 37 رنز جوڑے اور کچھ امید نظر آئی لیکن بابر اعظم کی وکٹ کے ساتھ ہی ٹوٹ بھی گئی، وہ 19 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔مرد بحران کے نام سے پہچان رکھنے والے یونس خان ٹیم کو مزید بحران میں ڈال گئے اور 43 کے مجموعی سکور پر وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق بھی حسب روایت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنا کر برڈ کی گیند پر رنشاکے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اسد شفیق نے اس بار بھی مداحوں کو شدید مایوس کیا اور صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ اوپنر سمیع اسلم نے کریز پر ٹھہر کر مزاحمت کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ بھی 21 کے انفرادی سکور پر ہمت ہار گئے۔ پریکٹس سیشن میں اپنے ہی ساتھی یاسر شاہ کے خلاف جوش کا مظاہرہ کرنے والے وہاب ریاض اصل میدان میں ”ٹھس“ ہو گئے اور صرف 1 سکور بنا سکے۔ میچ میں سب سے مہنگے ثابت ہونے والے باولر یاسر شاہ بھی 1 سکور بنا کر چلتے بنے۔ سرفراز احمد نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے جبکہ محمد عامر 21 اور راحت علی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے انتہائی پرجوش باولنگ کراتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیکسن برڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain