تازہ تر ین

ساس بہو کی لڑائی بارے اہم ترین خبر …. باکسر عامر نے بھی ہاں کر دی

ورجینیا (خصوصی رپورٹ) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا ، ساس اور بہو کی لڑائی میں سیز فائر کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا اور دونوں نے صلح پر آمادگی ظاہر کر دی ۔عامر خان نے ورجینیا میں میڈیاسے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی بیوی اور والدہ کے درمیان تمام تنازعات ختم ہوچکے ہیں اور میں اپنے ماں باپ دونوں سے دعائیں لیتا ہوں جس کی وجہ سے یہ اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ کا آپریشن ہوا ہے اور وہ اپریل میں اپنی پریکٹس کا آغاز کریں گے اور ان کی خواہش ہے کہ محمد علی کی طرح دنیا کا عظیم باکسر بنوں ، گزشتہ رات ورجینیا میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی عامر خان کی ساس اور سسر بھی موجود تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain