تازہ تر ین

مشرف کا بیان, ترجمان وزیراعظم نے وضاحت کردی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ،پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ، پرویز مشرف نے کبھی آئین کی پاسداری نہیں کی ۔ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ جنرل راحیل شریف کے حکومت پر دباﺅ نے انہیں باہر جانے میں مدددی ۔ راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو پرویز مشرف اس وقت الزام لگاتے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات لگائے جا رہے ہیں اب پرویز مشرف کی اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ پرویز مشرف نے بیرون ملک علاج کےلئے سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی اور وہاں سے ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین کی کبھی پاسداری نہیں کی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain