Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مصری شاہ’ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گرفتار’ 2 کلو 160 گرام چرس برآمد
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں
    • محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا58واں اجلاس منعقد ہوا
    • عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا گینگ بے نقاب خاتون سمیت 2مسافر آف لوڈ
    • کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
    • عمرقید کے مجرم کی اپیل پر ڈی جی پنجاب فرانزک معاونت کیلئے طلب
    • نشتر کالونی’60 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی
    • تہرے قتل کے مقدمہ میں 3مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
    • آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات’ مسائل بتائے
    • لاہور کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • ہیلتھ ایشیا نمائش’ شعبہ صحت میں عالمی تعاون’ جدت کا نیا سنگِ میل
    • چلڈرن ہسپتال میں یورولوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کیخلاف ہراسگی کا مقدمہ درج
    • لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کو سزا دینے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادئیے
    • نارووال:سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اہلکار اینٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا رہا ہے۔
    • سہیل افریدی سمیت 24 ارکان اسمبلی کی پاسپورٹ بلاک
    • اسرائیلی حملے افسوسناک لبنان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گئے شہبازشریف
    • وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لاہور میں سٹریٹ مو ومنٹ پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں کی آنکھ مچولی
    • صوبوں کے معاملے پرسٹینڈسے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگئی: رانا ثناء اللہ
    • صوبوں کے معاملے پرسٹینڈسے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگئی: رانا ثناء اللہ
    • فیلڈ مارشل سے لبنانی قزیر ڈاخلہ انڈونیشن بحریہ کے سربراہ کی ملاقاتیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معروف ٹک ٹاکر مذاق میں قتل، گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے معروف ٹک ٹاکر جاوید المعروف مہانڈری کو گزشتہ روز افطار سے قبل ایک مذاق کرنے پر گولی مارکر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے ہمراہ کچھ دوست دریا کنارے افطار کرنے پہنچے، اس دوران ٹک ٹاکر نے آنے والے دوست کو مذاق میں کچھ کہا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں بظاہر ماحول دوستانہ دکھائی دیتا ہے، جہاں دوستوں میں مذاق جاری تھا کہ اسی دوران وہاں موجود ایک دوست نے پستول نکالا اور فائر کردیا، گولی لگنے سے ٹک ٹاکر زمین پر گرجاتا ہے اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ جاتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم پولیس کا حاضر سروس ملازم ہے جو واردات کے بعد وہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کا خیال تھا کہ ہتھیار خالی ہے، مگر چیمبر میں موجود گولی مہاندری کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

    جاوید مہانڈری کے قتل کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور اہلِ علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

    مظاہرین نے کاغان شاہراہ بند کرکے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ مشتعل مظاہرین نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی اور عمارت کو نذر آتش کردیا۔

    واضح رہے کہ بالاکوٹ کے رہائشی جاوید مہانڈری علاقے میں اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے مشہور تھے جو اپنی باتوں اور حرکتوں سے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ماہر تھے۔

    جاوید مہانڈری ٹک ٹاک اسٹار بھی تھے، اُن کی مزاحیہ ویڈیوز ان کے قریبی ساتھی ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا کرتے تھے جو ہزارہ ڈویژن میں بہت زیادہ مقبول تھیں۔

    بالاکوٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سید اسرار شاہ کے مطابق وائرل ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    دوسری جانب، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مہاندری ایک دوستانہ اور مقبول شخصیت تھے جن کی موت انتہائی تشویشناک ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.