لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے عمر قید کے مجرم راجہ شاہد کی اپیل پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری عرفان صادق تارڑکومعاونت کیلئے 21 ستمبر کوطلب کر لیا، تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ ویڈیو شہادت کے استعمال، اس کی تصدیق، ملزمان کی شناخت اور قابلِ قبولیت سے متعلق قانونی اصولوں کی وضاحت ضروری ہے، عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نہ ہوں تو کیا محض اس فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کرکے اسے سزا دینا قانونی طور پر درست ہو گا؟ عدالت نے پرائیویٹ طور پر حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی قانونی حیثیت، اس کے قابلِ قبول ہونے اور تفتیش کے دوران سامنے آنے والے نقائص سے متعلق بھی اہم قانونی سوالات تشکیل دیئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا صرف سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کسی ملزم کو سزا دی جا سکتی ہے؟ عدالت نے معاونت طلب کی آیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کو مسترد کیا جاسکتا ہے یا نہیں،عدالت نے ملزمان کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں پکسل انہانسمنٹ اور فرانزک بنیادوں پر دوبارہ تجزیے کی ضرورت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے، سماعت کے دوران قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کھلی عدالت میں چلا کر اس کا جائزہ بھی لیا گیا، عدالت نیمعاونت کیلئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شیبا قیصر اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد نوید عمر بھٹی کو عدالتی معاون مقرر کردیا ۔
بریکنگ نیوز
- 108 کمپنیاں مبینہ طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر (ایف آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔
- محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف
- اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے وفاقی آئینی عدالت
- اسلام آباد کے ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 10 گرام 3 لاکھ 90 ہزار سے نیچے ا گیا
- مکہ مکرمہ میں باران رحمت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نماز ی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
- میاںمحمودالرشید کی بیٹی کے والدین کی رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے الزامات
- لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
- وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
- اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
- مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
- پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
- پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
- ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
- ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
