Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 108 کمپنیاں مبینہ طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر (ایف آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔
    • محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف
    • اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے وفاقی آئینی عدالت
    • اسلام آباد کے ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 10 گرام 3 لاکھ 90 ہزار سے نیچے ا گیا
    • مکہ مکرمہ میں باران رحمت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نماز ی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
    • میاںمحمودالرشید کی بیٹی کے والدین کی رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے الزامات
    • لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
    • وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
    • اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
    • پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
    • ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
    • ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
    • باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
    • ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
    • ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے
    کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10دن میں ایک بار پٹرول پر دی گئی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں،گاڑی کیلئے 10لٹر اور بائیک کیلئے 5لیٹر کا ٹوکن ہوگا۔ سکیم کے تحت 2ویلر، 3ویلر اور 800سی سی تک کی گاڑی والوں کو ریلیف دیا جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے غریب طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ 15سال پرانی موٹرسائیکلیں اور 20سال پرانی گاڑیاں بھی اس پروگرام کے لئے اہل ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے ہمیں فیول ریلیف سکیم کے اس پروگرام کو مکمل توازن کے ساتھ لے کر چلنا ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10دن میں ایک بار سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کیلئے آپ کو صرف چار چیزیں فراہم کرنی ہیں اور جس نمبر سے میسج کیا جائے وہ شناختی کارڈ اور موبائل سِم آپ کے نام پر ہونا لازمی ہے۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ یہ پروگرام دو حصوں میں تقسیم ہے، پہلے حصے میں رجسٹرڈ ہوناہے، صارف نے اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا ہندسہ (مثال کے طور پر آپ سندھ سے ہیں تو آپ نے Sلکھنا ہے) اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771پر بھیجناہے۔وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ کہ رجسٹریشن کے بعد پھر جب آپ پیٹرول لینے جائیں گے تو صارف نے 9771پر TOKلکھ کر میسج کرنا ہے اور اپنا موصول شدہ ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھا کر سبسڈی حاصل کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا کوئی بھی ڈیٹا کسی سے بھی شیئرنہیں کرنا، حکومت شہریوںسے نہ کوئی ڈیٹا مانگے گی اور نہ ہی کوئی چارجز مانگے گی، اس میں جو بھی غلطیاں ہوں گی ان کو دیکھیں گے اور ٹھیک کرتے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسکیم کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبسڈی صرف غریب آدمی اور مستحق لوگوں کیلئے شروع کی گئی ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں سب سے غریب طبقہ چنگچی اور موٹرسائیکل پر سفر کرتا ہے۔وزیراعظم نے مستحق افراد کے لئے خصوصی ریلیف سکیم کا اجرا کیا،یہ ریلیف ان لوگوں کے لئے ہے جن پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔ ہر کسی کے پاس سمارٹ فون نہیں، اس لئے ایپ نہیں بنائی، انہوں نے بتایا کہ 9771 نمبر سے موصول ہونے والا ٹوکن پمپ پر دکھا کر پیٹرول لیا جا سکے گا۔ یہ سہولت 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات سے اسلام آباد جبکہ 16 ستمبر کی رات بارہ بجے سے پورے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دستیاب ہوگی۔ موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی تک ریلیف ملے گا،9771 سے موصول ہونے والا ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھانا ہے، ایسا نظام پہلے کبھی نہیں متعارف کروایا گیا۔وزیراعظم نے عوام کے دکھ کا احساس کرتے ہوئے خصوصی سکیم کا اجرا کیا۔ کوشش کررہے ہیں پیٹرول پمپس پر قطاریں نہ لگیں،سبسڈی کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے ہی ہو سکے گی،لیوی کم کرنے سے امیر طبقہ بھی سبسڈی سے مستفید ہوتا۔وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کاکہناتھا کہ خطے کی صورتحال سے سب واقف ہیں،پاکستان 90فیصد توانائی کی ضروریات درآمد کررہا ہے،حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے،وزیراعظم ریلیف پیکیج کا اجراکمزور طبقے کیلئے کیا گیا، وزیراعظم نے عوام کو 130ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی۔
    وفاقی وزراء

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی

      بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک

      مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.