Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈون 11 کاروائیوں میں 21 ملزمان گرفتارANF
    • 26 نومبر احتجاج کیس،پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں، تحقیق
    • جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار
    • بنی پولیس کی کارروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ایس ایچ او تلہ گنگ کا تبادلہ انچارج الخدمت سنٹر چکوال کر دیا گیا
    • PTI کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات،میدان سج ،3رکنی الیکشن بورڈ تشکیل
    • کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
    • کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
    • گوجرخان کے علاقے جبر اور گردونواح میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی
    • چھچھ انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی
    • 5G جازکی انکلوژن راکس میں معاونت، خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو خراج تحسین
    • سائیں محمد حسین بالکے کا عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر
    • سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
    • عمرہ زائرین کے لئے نادرا ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع
    • ریلوے کا نظام تباہی کیجانب، ایک ماہ کے دوران تیسرا حادثہ
    • مسلم ریسکیو مشن اور اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب’ چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جامعات کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھانا ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب کی پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلرز کے امیدواران کے انٹرویوز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے وزیراعلی پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی کے لئے تجویز کردہ وائس چانسلرز کے تفصیلی انٹرویو کئے۔ گورنر پنجاب نے انٹرویوز کے بعد وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمری کی منظوری بھی دی۔ پبلک میڈیکل یونیورسٹیوں کے انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں میں پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر سید اصغر نقوی، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر محمد معین، پروفیسر زہرا خانم، میجر جنرل سہیل صابر، پروفیسر معروف عزیز خان، میجر جنرل سہیل امین، پروفیسر طارق اقبال اور پروفیسر جہانگیر سرور شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے انٹرویو کے بعد5 میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔ ان میں ڈاکٹر محمود ایاز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، میجر جنرل (ر) سہیل صابر یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز، میجر جنرل (ر) سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر سید اصغر نقوی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد جبکہ ڈاکٹر زہرہ خانم Zohra Khanum فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب’ چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ اور شفافیت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز قدیمی تعلیمی درسگاہیں ہیں اور یہاں سے فیض یاب ہونے والے طلبہ نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے سربراہان کی تعیناتی پر سفارش یا کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

      سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’

      کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈون 11 کاروائیوں میں 21 ملزمان گرفتارANF

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.