گوجر خان (نمائندہ خبریں) آستانہ عالیہ سائیں محمد حسین بالکے کانواں والی سرکار کا 37واں 2 روزہ سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس مبارک کے موقع پر سائیں سرکار کے خادمِ خاص پہلوان محمد اشرف مرحوم کے بھتیجوں اور پہلوان محمد اصغر مرحوم کے بیٹوں ملک افضل، ملک فیصل، ملک امین، گوجرخان فارمیسی والے مرحوم ملک واجد محمود کے بیٹوں ملک ناصر، ملک ایاز اور دیگر عقیدت مندوں جاوید قریشی، سائیں محمد اسلم، چاچا خلیل جنجوعہ، راجہ ارشد، راجہ عرفان، راجہ عدیل، چوہدری جہانزیب، چوہدری خرم، وسیم، چوہدری عامر زمان، عمران مانی اور عبدالجبار قریشی نے دربارِ عالیہ پر خوبصورت تاج پیش کیا، جبکہ نمازِ عصر کے فوری بعد چادر پوشی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی۔عرس مبارک کے موقع پر نہ صرف گوجر خان بلکہ گجرات کے مختلف علاقوں سے بھی ڈالیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ پہلوان اصغر مرحوم کے بیٹے ملک فیصل مین بازار سے دھمال ڈالتے ہوئے ڈالی کے ساتھ دربار شریف پہنچے، جس سے زائرین پر عجب جوش و جذبہ طاری ہو گیا اور دیوانہ وار نعرے بازی ہوتی رہی۔ دربارِ عالیہ پر خواتین کے لیے باپردہ علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے۔محفل کے اختتام پر صدر محمد اشرف مرحوم کے فرزند محمد محسن نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر بابا صحافت منیر احمد ملہوترہ (صدر اخبار یونین و چیئرمین میڈیا سینٹر / صدر پریس کلب گوجر خان) نے خصوصی ملاقات کی اور عرس کی کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی دعا کے بعد پہلوان اشرف مرحوم کے اکلوتے فرزند ملک جہانگیر، لنگر انچارج حاجی فخر الدین، ٹھیکیدار ملک آفتاب اور دیگر کے زیرِ انتظام زائرین میں لنگرِ عام تقسیم کیا گ
