دینہ(تحصیل رپورٹر)ریلوے کا نظام تباہی کی جانب ایک ہفتے میں دوسرا اور ایک ماہ کے دوران تیسرا حادثہ! ضلع جہلم میں پاکستان ریلوے کی ناقص دیکھ بھال اور خراب ٹریک کے باعث ٹرین حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو سوہاوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بار پھر حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹرین کی آخری بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے لیکن المیہ یہ ہے کہ آخر بار بار پیش آنے والے ان حادثات کا ذمہ دار کون ہے؟تفصیلات کے مطابق ریلوے کا ناقص نظام ریلوے پٹریوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے حادثات بڑھنے لگے سوہاوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ٹرین کی آخری بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ فنی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ریل ہونے والی آخری بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا، جس کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو مسافروں کے ساتھ منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سوہاوہ میں ایک ہفتے کے اندر ہزارہ ایکسپریس کا یہ دوسرا حادثہ ہے، جبکہ ضلع جہلم کی حدود میں ایک ہی ماہ کے دوران ٹرین ڈی ریل ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے المیہ یہ ہے کہ آخر ان حادثات کا زمہ دار کون ؟
