راولپنڈی(سٹی رپورٹر)بنی پولیس کی کارروائی،
ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر تشدد کر کے 2 شہریوں کو زخمی کیا تھا، بنی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
