راولپنڈی(آئی این پی ) حضرو کی حدود میں چھچھ انٹر چینج کے قریب کار حادثے میں ایک شخص
جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو حضرو منتقل کر دیا گیا۔
