Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈون 11 کاروائیوں میں 21 ملزمان گرفتارANF
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلم ریسکیو مشن اور اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مقامی ہال میں شعبہ خدمتِ خلق پاکستان (KKP)کے مسلم ریسکیو مشن کے زیرِ اہتمام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ایک روزہ پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں مسلم ریسکیو مشن کے انسٹرکٹرز، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے فائر بریگیڈ سمیت مختلف اداروں کے ماہرین نے شرکت کی اور شرکا کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کے دوران شرکا کو ٹریفک سیفٹی، فائر سیفٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ اور سی پی آر سمیت مختلف اہم شعبوں میں عملی مشقیں کروائی گئیں۔ ماہرین نے ہنگامی صورتحال میں فوری اور مثر اقدامات، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، آگ سے بچا اور انسانی جانیں بچانے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر شعبہ خدمتِ خلق پاکستان، مسلم ریسکیو مشن کی جانب سے مختلف ریسکیو آلات اور حفاظتی سامان کی نمائش بھی کی گئی۔ مسلم ریسکیو مشن کے انسٹرکٹر ابرار وحید نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر محمود اور ورکشاپ کے شرکا کو ریسکیو سامان کا تعارف کروایا اور مختلف آلات کے درست اور بروقت استعمال کا عملی طریقہ بھی بتایا۔موٹیویشنل اسپیکر احسان اللہ منصور نے اسلام میں انسانی جان کے تحفظ اور حفاظتی تدابیر کی اہمیت پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور مشکل حالات میں دوسروں کی جان بچانے کے لیے تیار رہنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔چیئرمین شعبہ خدمتِ خلق پاکستان چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس میں بزنس کمیونٹی کے لیے پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسلم ریسکیو مشن کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بنیادی اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے 25 اضلاع میں جدید ریسکیو سینٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو فرسٹ رسپونڈر پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ حادثات اور آفات کی صورت میں پیشہ ورانہ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے شہری ابتدائی اقدامات کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچا سکیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ یاسر عرفات بٹ سمیت دیگر ذمہ داران، بزنس کمیونٹی اور ورکشاپ کے شرکا بھی موجود تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB

      راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.