تلہ گنگ(نمائند ہ خبریں )ایس ایچ او تلہ گنگ سٹی انسپکٹر سمعیہ بتول کاظمی ڈسٹرکٹ تلہ گنگ میں بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن تلہ گنگ تقریبا 8 ماہ اچھا وقت گزرنے کے بعد ان کا تبادلہ انچارج الخدمت سنٹر چکوال کر دیا گیا تھانہ سٹی تلہ گنگ میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دینے والی میڈم سمیعہ بتول نے اپنے تقریبا آٹھ ماہ کے دورِ تعیناتی کےدوران پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔میڈم سمیعہ بتول کی تعیناتی کے دوران ماہِ رمضان المبارک، عیدالاضحی، محرم الحرام اور ربیع الاول جیسے اہم اور حساس مواقع آئے، جن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش رہے۔ حساس مذہبی ایام میں پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں، تاہم ان مواقع پر انتظامات کو مثر انداز میں یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ او سٹی تلہ گنگ سمیعہ بتول اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابلِ ذکر رہیں۔خصوصا ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی اور انتظامی امور میں ان کی خدمات کو منتظمین اور ممبران کی جانب سے بھی سراہا گیا
