لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔کیس کی سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران پٹرول 30 روپے اور ڈیزل 25 روپے سے زائد فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے کئی ممالک سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے لئے صرف عالمی منڈی کا حوالہ دینا کافی نہیں، حکومت فی لٹر قیمت کا مکمل اور شفاف فارمولہ عدالت کے سامنے پیش کرے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو چکا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا مکمل پرائس بلڈ اپ طلب کیا جائے اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- 108 کمپنیاں مبینہ طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر (ایف آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔
- محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف
- اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے وفاقی آئینی عدالت
- اسلام آباد کے ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 10 گرام 3 لاکھ 90 ہزار سے نیچے ا گیا
- مکہ مکرمہ میں باران رحمت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نماز ی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
- میاںمحمودالرشید کی بیٹی کے والدین کی رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے الزامات
- لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
- وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
- اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
- مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
- پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
- پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
- ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
- ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
