لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں ڈاکوئوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندر پولیس نے ناکہ پر2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے فرار ہونے والے ملازمین کا تعاقب کیا تو1 ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا’ زخمی ملزم کی شناخت خالد یونس کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ رائیونڈ کے علاقے لاکھووال روہی نالہ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوئوں کے درمیان ہوا جہاں ناکہ بندی کے دوران تین مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم عرفان ولد غلام فرید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بائیں کان اور دائیں ٹانگ پر گولیاں لگیں ہیں اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی شناخت مدثر ولد عاشق اور مقصود ولد حاجی خان کے نام سے ہوئی ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
- لاہور ہائیکورٹ’آتشزدگی واقعات روکنے بارے درخواست6اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
- ہائیکورٹ: قانونی معاونت کیلئے سلمان رضا ‘ جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم
- بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
- پاکستان پر بھاری جرمانہ 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس بھی کٹ گئی
- اینٹی کرپشن کا ڈر، دس روز سے پٹوار خانے بند، لاہور میں ریونیو امور ٹھپ
- ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کریگی:مصطفی کمال
- مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی
- آسٹریا نے ایران کے محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا
- مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، مقصد امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
- سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
- اپنے سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد ایڈمن افیسر کا نجی ہسپتا ل سے علاج
- اپنے ہی سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد؟ ایڈمن افسر کا نجی ہسپتال سے علاج پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری
- مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت
- سعودی عرب میں 1300 سال پرانی مسجد دریافت کرلی گئی
- کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
- عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر 25 ستمبر تک سعودی عرب جاسکیں گے
- جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 30ویں روز میں جاری رہا
