لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت نے ویکسینیشن
کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ فوکل پرسن کے مطابق عمرہ زائرین اب25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔ بارڈر ہیلتھ سروس کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں25 ستمبرصبح 10 بجے تک کی توسیع کر دی گئی ہے اور ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع بارڈر ہیلتھ سروس کا کہنا ہے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کے اقدامات نہیں کیے تھے، ویکسینیشن کیلئے پی اے اے سے جناح ٹرمینل پر3کمرے دینے کا کہا گیا تھا، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کیلئے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم کراچی ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسنیشن سنٹر بنایا گیا۔
