لاہور(کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آتشزدگیوں کے واقعات
روکنے بارے درخواست کو مرکزی کیس کیساتھ 6 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ بار بار متفرق درخواستیں نہ دیں انکی وجہ سے آپ مین کیس کو چلنے نہیں دیتے، وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواستوں پر چیف سیکرٹری جواب نہیں دیتیاس لئے عدالت آنا پڑتا ہے،عدالت نے این ڈی ایم اے سیکرٹری صحت پنجاب اور ہسپتالوں کے ایم ایس نے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلڈنگ کوڈ اور فائر ایکٹ پر عمل نہ ہونے سے عمارتوں میں آگ لگنے کیواقعات ہورہے ہیں،ایمرجنسی ہیلی کاپٹر سروس شروع نہ ہونے سے کئی جانیں ان حادثات کی نظرہوئیں،شہر کی 6. 78 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی میں گریڈ ڈی ہیں،شہر کی 682 عمارتیں ہائی رسک، 13 ناقابلِ رہائش ہیں،ریسکیو 1122 کی 83 فیصد ایمبولینسز میعاد پوری کر چکی ہیں،50 نئے فائر انجنز، لیڈر ٹرکس اور ہیلی کاپٹرز خریدے جانے چاہئیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول کا یکساں نظام، جدید آلات اور مشترکہ ڈیٹا بیس موجود نہیں،عدالت شہر میں فائرلگنے کے واقعات کی انکوائری کرنے کا حکم دے،عدالت بلڈنگ کوڈ اورعمارتوں میں متبادل ایگزٹ کی فراہمی کاحکم دے،تین منزلہ کمرشل عمارتوں کا 90 دن میں آڈٹ، عدم تعمیل پر سیل کیاجائے۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ آبپاشی پنجاب بڑے منصوبے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف
- اسلام آباد صرف ہاتھ لگا کر نہیں آئییں گئے حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو ذمہ دار خود ہو گئی
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کیخلاف ہے وفاقی آئینی عدالت
- اسلام آباد کے ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 10 گرام 3 لاکھ 90 ہزار سے نیچے ا گیا
- مکہ مکرمہ میں باران رحمت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر نماز ی رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے
- میاںمحمودالرشید کی بیٹی کے والدین کی رہائش گاہ پر پولیس کارروائی کے الزامات
- لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
- وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
- اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
- مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
- پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
- پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
- ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
- ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
- لاہور ہائیکورٹ’آتشزدگی واقعات روکنے بارے درخواست6اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
