Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمرقید کے مجرم کی اپیل پر ڈی جی پنجاب فرانزک معاونت کیلئے طلب
    • نشتر کالونی’60 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی
    • تہرے قتل کے مقدمہ میں 3مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
    • آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات’ مسائل بتائے
    • لاہور کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • ہیلتھ ایشیا نمائش’ شعبہ صحت میں عالمی تعاون’ جدت کا نیا سنگِ میل
    • چلڈرن ہسپتال میں یورولوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کیخلاف ہراسگی کا مقدمہ درج
    • لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کو سزا دینے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادئیے
    • نارووال:سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اہلکار اینٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا رہا ہے۔
    • سہیل افریدی سمیت 24 ارکان اسمبلی کی پاسپورٹ بلاک
    • اسرائیلی حملے افسوسناک لبنان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گئے شہبازشریف
    • وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لاہور میں سٹریٹ مو ومنٹ پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں کی آنکھ مچولی
    • صوبوں کے معاملے پرسٹینڈسے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگئی: رانا ثناء اللہ
    • صوبوں کے معاملے پرسٹینڈسے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگئی: رانا ثناء اللہ
    • فیلڈ مارشل سے لبنانی قزیر ڈاخلہ انڈونیشن بحریہ کے سربراہ کی ملاقاتیں
    • حوثیوں کے حملے اور پیش قدمی؛ سعودی ولی عہد کی امریکی فوجی کمانڈر سے اہم ملاقات
    • وینزویلا کی طرح ایرانی تیل بھی قبضے میں لے سکتے ہیں ٹرمپ
    • صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نواز دیا
    • بانی کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ
    • 4.42 پٹرول اور ڈیزل6.10 روپے فی لیٹر مینگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیلڈ مارشل سے لبنانی قزیر ڈاخلہ انڈونیشن بحریہ کے سربراہ کی ملاقاتیں

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار اور
    انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لبنانی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔دوسری جانب لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے دفاع اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
    فیلڈ مارشل

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

      سہیل افریدی سمیت 24 ارکان اسمبلی کی پاسپورٹ بلاک

      اسرائیلی حملے افسوسناک لبنان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گئے شہبازشریف

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.