لا ہو ر( کر ائم رپو رٹر)مصری شاہ پولیس کی
منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران پٹرولنگ’ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروش علی حسین گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 2160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس پی سٹی ارشد حیا ت کا نجو نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ انسپکٹر شیخ حسنین زبیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سٹی ارشد حیا ت کا نجو نے کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
