لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 58واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہسلمان رفیق اور صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رانا بلال احمد نے خصوصی شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے 5 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب تمام تر سیاسی و مذہبی اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے، قانون شکنی، قومی اداروں پر حملے کرنے والے اور معاشرے میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سیاسی و مذہبی انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں ہے اور ایسے عناصر کے گرد سخت گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین بلال یاسین نے کہا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔ عوام کے جان و مال و املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمد نے کہا کہ تمام ادارے تسلسل کے ساتھ سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔ عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے پر بھی مکمل پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی محمد علی نیکوکارہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن اور متعلقہ اداروں سے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور بریفنگ دی۔
بریکنگ نیوز
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
- لاہور ہائیکورٹ’آتشزدگی واقعات روکنے بارے درخواست6اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
- ہائیکورٹ: قانونی معاونت کیلئے سلمان رضا ‘ جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم
- بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
- پاکستان پر بھاری جرمانہ 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس بھی کٹ گئی
- اینٹی کرپشن کا ڈر، دس روز سے پٹوار خانے بند، لاہور میں ریونیو امور ٹھپ
- ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کریگی:مصطفی کمال
- مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی
- آسٹریا نے ایران کے محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا
- مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، مقصد امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
- سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
- اپنے سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد ایڈمن افیسر کا نجی ہسپتا ل سے علاج
- اپنے ہی سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد؟ ایڈمن افسر کا نجی ہسپتال سے علاج پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری
- مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت
- سعودی عرب میں 1300 سال پرانی مسجد دریافت کرلی گئی
- کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
- عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر 25 ستمبر تک سعودی عرب جاسکیں گے
- جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 30ویں روز میں جاری رہا
