تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کر لی ہے جسے منظوری کیلئے وزارت پیٹرولیم کو بھیجا جائے گا۔ کولمبیامیں کارگو طیارہ گر کر تبا ہ ،پانچ افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق نئے سال کے تحفے کی صورت میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ اوگرا نے نئی قیمتوں کی سمری تیار کر لی ہے جسے منظوری کیلئے جلد ہی وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 2 روپے فی لیٹر، مٹی کا تل ایک روپیہ 46 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain