تازہ تر ین

کل وطن آمد, کارکنوں کا جوش عروج پر….

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کل جمعہ کو دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔ آصف علی زرداری کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر سہ پہر تین بجے اتریں گے ۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما کریں گے ۔ بعد ازاں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی مرکزی قیادت ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل کی پارکنگ ایریا والی شاہراہ پر منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ سے خطاب کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مرکزی رہنماو¿ں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر یا بذریعہ سڑک بلاول ہاو¿س روانہ ہو جائیں گے ۔ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے لےے پیپلز پارٹی کی جانب سے قائم آرگنائزنگ کمیٹی نے سابق صدر کی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو میڈیا سیل بلاول ہاو¿س میں منعقد ہوا جس میں وقار مہدی ، سعید غنی ، شہلا رضا ، راشد ربانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کی واپسی کے حوالے سے استقبالیہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی نے اولڈ ٹرمینل کے پارکنگ ایریا والی شاہراہ پر منعقد ہونے والے جلسے کے انتظامات کے لےے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی واپسی کے موقع پر جمعہ کو کراچی اور اندرون سندھ سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ جلسہ گاہ میں لائٹنگ ، ساو¿نڈ سسٹم ، بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر تمام سہولیات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے قریب پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی اور پارکنگ کے انتظامات بھی کےے جا رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ کے تعاون سے سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان مکمل کر لےے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کےے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی واپسی سے ملک کی سیاست میں تبدیلی واقع ہو گی ۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کےے تو حکمران لیگ کے خلاف 27 دسمبر کو پارٹی کی قیادت احتجاج کا اعلان کری گے ۔ انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کی دوپہر ایک بجے جلسہ گاہ پہنچ جائیں ۔
زرداری


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain