تازہ تر ین

ن لیگ کی بڑی کامیابی, مخالفیں میں ہلچل مچ گئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب مےں بلدےاتی اداروں کے انتخابات کے تمام مراحل بخےروخوبی سرانجام پائے ہےںاورعام انتخابات کی طرح بلدےاتی الےکشن مےں بھی مسلم لےگ(ن) نے ہر مرحلے مےں شاندار کامےابی حاصل کی ہے اورےہ کامےابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتےجہ ہے ۔ اقتدار صرف اور صرف عوام کی خدمت کا ذرےعہ ہے اوروزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام کی دےانتداری کے ساتھ بے لوث خدمت کررہی ہے ۔ الزام تراشی کی منفی سیاست کی شفافیت اور خدمت کی سیاست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ےہ بات آج ےہاں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس مےں بلدےاتی نظام کے حوالے سے متعدد امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ نے بلدےاتی انتخابات مےں شاندار فتح پرمبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترےن خدمات کی فراہمی مسلم لےگ(ن) کی سےاست کا محور ہے ۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے۔ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل ہوئی ہے، اب اس نظام سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔بلدیاتی اداروں کے قیام سے ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا ہے اور نومنتخب بلدےاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اختےارات کو ذمہ داری کےساتھ عوام کو بہترےن خدمات کی فراہمی کےلئے استعمال کرنا ہے ۔بلدےاتی اداروں کی قےادت کو قومی جذبے اورعزم کےساتھ کام کرنا ہوگا۔ دریں اثناء وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب مےں بلدیاتی اداروں کے آخری مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) کوشاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ےہ کامیابی خدمت،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہے۔دھرنا دینے والوں کی منفی سیاست کا ایک بار پھر دھڑن تختہ ہوگیاہے اوراب ان عناصر کو احتجاجی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میںطلباوطالبات کےلئے لےپ ٹاپ کی خرےداری کے امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی لےپ ٹاپ سکےم سے لاکھوں طلباءو طالبات مستفےد ہورہے ہےں اورپنجاب حکومت نے لےپ ٹاپ دے کرہونہار طلباءو طالبات کو ان کا حق دےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے اوراس مقصد کےلئے پنجاب حکومت نے طلباءو طالبات کیلئے لےپ ٹاپ سکےم کا اجراءکےا اور پنجاب حکومت اب تک اربوں روپے کے لاکھوں لےپ ٹاپ طلباءو طالبات کو دے چکی ہے اورپنجاب حکومت کے اس اقدام سے طلبا ءو طالبات کو بااختےار بنانے مےں مدد مل رہی ہے جبکہ رواں مالی سال طلباءو طالبات کو مزےد لےپ ٹاپ دےئے جائےں گے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا بڑا پروگرام مرتب کیا ہے اور پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 5880 سکولوں میں ساڑھے گیارہ ہزار اضافی کمرے بنائے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 3400 سکولوں میں 6500 اضافی کمرے بنائے جائیں گے – انہوںنے کہا کہ پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کیا جارہا ہے -پہلے مرحلے میں اضافی کمروں کی تعمیر پر 12 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام انتہائی اعلی معیار کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے اورتعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں – انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی-صوبائی وزراءرانا مشہود احمد ، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھابھہ، چیف سیکرٹری، مشیرڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain