تازہ تر ین

امریکہ کا پاکستان سے بڑا معاہدہ ….دشمن آنکھیں ملتا رہ گیا

واشنگٹن(صباح نیوز‘ آئی این پی) امریکا کی وزارت دفاع نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ نائٹ وژن آلات کی تیاری اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں تنصیب کا معاہدہ لوک ہیڈ مارٹن کو دیا گیا ہے۔2022 میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ پینٹاگون کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کی اصل مالیت 29ارب 77کروڑ روپے ہے جس میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مزید بہتری، تجربات اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں اس کی تنصیب بھی شامل ہے۔ یہ نظام رات میں کارروائیوں اور دن میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور علاقے کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ ٹارگٹ سائٹ سسٹم اے ایچ، ون زی کوبرا ہیلی کاپٹرز میں استعمال کیا جائے گا جو امریکی میرین کور اور پاکستان کے زیر استعمال ہے۔ پاکستان مجموعی مالیت کا 20فیصد امریکا کو ادا کرے گا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے لوک ہیڈ مارٹن کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کرکے 2022 تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرے گی۔اس سے پہلے جنوری میں امریکا نے اسی نظام کی پاکستان کو فراہمی کے لیے لوک ہیڈ مارٹن سے ڈیڑھ ارب روپے کا ایک اور معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ٹارگٹ سائٹ سسٹم کی پاکستان کو فراہمی اگلے سال دسمبر میں کی جائے گی۔ امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کیلئے رات یا خراب موسم میں کام کرنے والے ٹارگٹ سائٹ سسٹمز (ٹی ایس ایس) کی تیاری کے لیے لوک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی کو 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دیدیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو امریکی بحریہ کے اے ایچ-ون زیڈ کوبرا ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا جائے گا، جو دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں موثر ثابت ہوا، خاص طور پر دشوار گزار علاقوں میں اس سے اہم کارنامے سر انجام دیئے۔ اے ایچ 1 زیڈ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکا کی نیوی کسی مہم کے دوران خصوصی طور پر استعمال کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ایس ایس سسٹم ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے جدید سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے دن یا رات سمیت خراب موسم میں بھی کسی بھی ہدف نشانہ بنانا ممکن ہوجاتا ہے۔پینٹاگون کے مطابق ٹی ایس ایس سٹم جدید لیزر، شعاں اور دوسری ٹیکنالوجی کے باعث دور تک نشانہ بنانے کو آسان بناتا ہے، جبکہ یہ سسٹم نشانہ بنائے جانے والے مقام کی شناخت کرنے سمیت ہتھیاروں کے ہدف کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اورلینڈو کی کمپنی غیر ملکی فوج کو فروخت کے ٹھیکے کے تحت ٹی ایس ایس سسٹم کو جنوری 2022 تک امریکا اور پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کرے گی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت اس منصوبے کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ہے مگر اس کی مجموعی لاگت 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالرسے زائد ہونے کا امکان ہے، جب کہ حکومت پاکستان اس منصوبے کے لیے مجموعی لاگت کا 12 فیصد حصہ ادا کرے گی۔ لوک ہیڈ مارٹن کو جنوری میں یہی سسٹم پاکستان کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی ایک کرور 40 لاکھ ڈالر کا ابتدائی ٹھیکہ ملا تھا۔کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکے میں ٹی ایس ایس سسٹم کو کوبرا ہیلی کاپٹر میں مکمل طور پر ضم کرنے کے لیے اس کی انسٹالیشن اور سافٹ ویئرز سمیت دیگر کاموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹی ایس ایس سسٹم کے نصب کیے جانے سے جہاں ہیلی کاپٹر کو اپنے ہدف سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے ہیلی کاپٹر کو حالات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی، اس سسسٹم سے ہیلی کاپٹر کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ فلوریڈا میں دسمبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔
پینٹا گون


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain