تازہ تر ین

میٹرو ٹرین منصوبہ …. وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چائنہ رےلوے نورےنکو کے جنرل منےجر زوپےنگ فی کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی، ملاقات مےں اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے پر پےش رفت اور دےگر امور کے حوالے سے بات چےت ہوئی۔ اس موقع پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ چےن کی قےادت کا پاکستان کے عوام کے لئے عظےم تحفہ ہے۔ مفادعامہ کے اس عظےم منصوبے پر برق رفتاری سے کام کےا جارہا ہے۔ ےہ منصوبہ اپنی نوعےت کا منفرد اور بے مثال منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ معےار ،شفافےت اور برق رفتاری سے تکمےل کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا۔ منصوبہ پاک چےن دوستی کی اعلی مثال اور فن تعمےر کا شاہکار ہو گا اور اس منصوبے کی تکمےل سے عوام کو آرام دہ، محفوظ اور تےزرفتار ٹرانسپورٹ کی سہولت ملے گی۔ منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد مستفےد ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ بڑھتے ہوئے پاک چےن معاشی تعلقات کا عکاس ہے۔ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ عام آدمی کامنصوبہ ہے اور مےٹرو بس کی طرح مےٹروٹرےن بھی عام آدمی کی سواری ہے اور ےہ امےر اور غرےب کے درمےان تفاوت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چےن مخلص دوست اور مضبوط معاشی پارٹنر ہےں اور دونوں ممالک کے مابےن ہر گزرتے لمحے معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے پنجاب حکومت چےن کی کمپنی نارےنکو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی خوبی ےہ ہے کہ اس کا سول ورکس پاکستانی کمپنےوں کو دےا گےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس مےں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“پر عملدرآمد کے حوالے سے امورپر غور کےا گےا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ فروغ تعلےم کے لئے اےک شاندار اقدام ہے۔ تعلےم ہی ترقی کا زےنہ ہے اور پرائمری سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر سے قوم کے مستقبل کو بہتر تعلےمی سہولتےں ملےں گی۔ انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کو قومی ذمہ داری سمجھ کر آگے بڑھانا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے فروغ تعلےم کےلئے صرف زبانی جمع خرچ کےا جبکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے تعلےم کو اپنی اولےن ترجےح بناےا ہے اور اس شعبے کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ سکولوں مےں اضافی کمرے تعمےر کرنےوالی کمپنےوں کو اعلیٰ معےار اور رفتار کےساتھ اس پروگرام پر عملدر آمد کرنا ہے۔ قوم کے مستقبل کو زےور تعلےم سے آراستہ کرنے کےلئے سکولوں مےں اضافی کمروں کی تعمےر کے پروگرام کی اہمےت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی تعلےم کےساتھ جڑی ہوئی ہے۔ مجھے ےقےن ہے کہ اس منصوبے کو معےار اور رفتارکےساتھ مکمل کےا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےںعدالت عالےہ کے فےصلے کی روشنی مےں صوبے کی ےونےورسٹےوں مےں وائس چانسلرزکی تقرری کے امور کا جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہداےت کہ وہ ےونےورسٹےوں کے وائس چانسلرز کے تقرری کے حوالے سے عدالتی فےصلے پر عملدرآمدکو ےقےنی بنائےں۔ عدالت عالےہ کا فےصلہ ہمارے لئے قابل احترام ہے اور اسی لئے ےونےورسٹےوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے حوالے سے عدالتی فےصلے پرفوری طورپر عملدرآمد کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے ےونےورسٹےوں کے وائس چانسلرز کی تعےناتی کے حوالے سے عدالتی فےصلے پر فوری عملدرآمد کرنے کے حوالے سے ہداےات جاری کےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ بے باک، مخلص اور باکردار لیڈر تھے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد مملکت حاصل کی۔ محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت میں برصغرکے مسلمانوں کی آزادی کے حصول کے لئے تاریخی جدوجہد رنگ لائی اور اس جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا۔ آزادی کی طویل جدوجہد میں قائد اعظم کی شخصیت اور ولولہ انگےز قےادت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے اورےہ وہ روشنی ہے جس سے آج پاکستان کو حقےقی طورپر منورکرنے کی ضرورت ہے ۔ قائداعظمؒ کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحمل،برداشت اور رواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قےام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا اورآج وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک اسی منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائدؒ نے دےکھا تھا۔ انہوںنے کہا کہ آج ہم قائدؒ کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت وطن عزیز کو قائد اعظمؒ کے فرمودات کی روشنی میں حقیقی فلاحی ریاست بنانے کےلئے پرعزم ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںپاکستان قائدؒکے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔قائد اعظمؒ کے افکار اور تعلیمات پرعمل پیرا ہوئے بغیر ملک و قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات نہیں دلائی جاسکتی۔ ہمیں انتہا پسندی، عدم برداشت، فرقہ واریت اور ہر قسم کے تعصب کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کو باوقار قوموں کی صف میں لاکھڑا کریں گے اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسےحی برادری کو مبارکباد دی ہے اور ملک کی تعمےروترقی اور بے مثال حب الوطنی پر مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پےش کےا ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے یکساں طور پر خوشیوں بھرا دن ہے۔ یہ حضرت عیسی ؑ کا یوم ولادت بھی ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش بھی ہے۔ حضرت عیسٰی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری کے ساتھ مسلمانوں کےلئے بھی قابل احترام ہے۔ ہم بطور مسلمان حضرت عیسی ؑ کو خدا کارسول مانتے ہیں اور ان کا احترام ہم پر واجب ہے۔ بھائی چارہ، باہمی ہم آہنگی، اتفاق واتحاد اور عفودرگزر ،امن اور محبت کا فروغ حضرت عیسٰی علیہ سلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے اور دےن اسلام کی تعلےمات کے مطابق تمام انبیاءکرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاءپر ایمان دےن اسلام کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے اور ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے کبھی دل آزاری کی بات نہیں بلکہ ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوںکو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیںاور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہا¶الدین میں ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہا¶الدین سے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain