تازہ تر ین

” قائداعظم محمد علی جناح“ کی تعلیمات پر عمل کرنیکا عزم کرنا ہوگا

لاہور، کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد( نمائند گان) بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 140واں یوم ولادت آج (اتوار کو ) ملک بھر میں قومی جذبے سے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فا¶نڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے سادہ مگر پروقار تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہو کر اپنی صلاحیتیوں کو پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے وقف کرنے کا عہد کیا جائے۔ قائداعظمؒ محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرنے کہا کہ افکار قائد ہمیں فکرو عمل کی یکجائی کا پیغام دیتے ہیں، عزت نفس اور نظریاتی اساس پر ثابت قدمی سے جمے رہنا قائداعظم کی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا، امانت اور دیانت ان کے ذاتی کردار کو قابل تقلید بناتے ہیں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم قائد سے نوازا جس نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا، قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں،انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، پرامن بقائے باہمی اور جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 140ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا کے نقشہ پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناءپر قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain