تازہ تر ین

بینظیر قتل سے جسے فائدہ ہوا وہی ملوث ہے ، سابق صدر کے حیرن کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر، جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں احسان فراموش نہیں ہوں، راحیل شریف کا شکر گزار ہوں۔ کسی نے تو پس پردہ میری مدد کی۔ میرے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ ہمارے ملک میں انصاف کے متعلق منفی تاثر پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری خود چور اور ڈاکو ہے۔ اس کی بدتمیزی میں برداشت نہیں کرونگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ میں صحت کی وجہ سے باہر گیا مقدمات کا عنصر بھی شامل ہے۔ پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا یا نہیں یہ بھی دیکھنا ہے۔ اس لئے میں پاکستان سے باہر گیا ہوں۔ نواز شریف اور بینظیر ایک دوسرے کے خلاف سیاسی مقدمات بناتے رہے، میرے اوپر زبردستی مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ بینظیر قتل کیس میں میں دو دفعہ عدالت گیا ہوں۔ ایک امریکی بھی آ گیا تھا۔ وہ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ بینظیر قتل کیس میں بیت اللہ محسود ملوث تھا۔ اس کے پیچھے کون تھا؟ یہ معلوم کرنا چاہیے۔ بینظیر ٹیلی فون سننے کے بعد گاڑی سے باہر نکلی۔ وہ کون فون کر رہا تھا۔ وہ فون ڈیڑھ سال گم رہا پھر وہ مل گیا۔ رحمان ملک کیسے وہاں سے غائب ہو گئے تھے۔ ان کے قتل سے سب سے زیادہ کس کو فائدہ ہوا سب جانتے ہیں۔ میں عدالت کا معاملہ اوپن نہیں کرسکتا۔ وہ مجھے بلا رہے ہیں میں آ جاﺅنگا۔ آصف زرداری چور اور ڈاکو ہے میں اس کی بدتمیزی والی بات نہیں برداشت کر سکتا۔ میرے وکیلوں نے کہا ہے کہ بینظیر قتل سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا ہے دیکھیں۔ زرداری بزدل آدمی خود ڈاکو اور چور ہے یہ مجھے کیا طعنہ دے گا۔ پانامہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا نام پانامہ کیس میں نہیں آیا۔ یہ اپنی صفائی دیں میں خود اپنی صفائی دے دوں گا۔ 2008ءکے بعد پاکستان کو 5ارب ڈالر سالانہ قرض میں اضافہ ہوا ہے۔ حکمران منافق ہیں میں سچ بولتا ہوں۔ میں راحیل شریف کے رابطے میں نہیں تھا۔ ڈیل کا مجھے کچھ پتا نہیں۔ میرے جانے میں کوئی تو پس پردہ تھا۔ میں نے کسی کا احسان فراموش نہیں کیا میں راحیل شریف کا شکر گزار ہوں جو کچھ انہوں نے پس پردہ میرے لئے کیا ہے عدالت کو کوئی نہ کوئی تو پریشرائز کرتا ہے۔ میرے مخالفین ناخوش ہیں۔ عوام خوش ہیں کہ راحیل شریف نے میری مدد کی۔ عدالت کا کام عدل و انصاف دینا ہے۔ ہمارے ملک میں اس کا تاثر منفی میں ہے۔ راحیل شریف نے جو کچھ کیا جو کچھ میں نے ان کے لئے کیا اس میں کوئی تنازع نہیں بنتا۔ ہر آدمی کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ میں نے راحیل شریف کو بنایا۔ میاں برادران پانامہ میں پکڑے گئے ہیں۔ یہ میرے اوپر کرپشن ڈال رہے ہیں۔ کنگ عبداللہ مجھے چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں وہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر لے کر گئے۔ آصف اور بلاول بھی پارلیمنٹ میں آ جائینگے۔ آئیں مل کر ملک کو لوٹیں۔ اے پی ایم (ایل) کو میں اتنا مضبوط نہیں بنا سکتا کہ وہ چوتھی سیاسی قوت بن جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain