تازہ تر ین

باسط علی نے معروف کرکٹر کو تھپڑ دے مارا

 کراچی(ویب ڈیسک)سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد نے ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا ہے لیکن باسط علی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محمود حامد کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں۔محمود حامد نے مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی جونیئر ٹیم اور ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر باسط علی نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔باسط علی نے کہا تھا کہ ایک ایک میچ کھیلنے والے کھلاڑی منہ اٹھا کر تنقید کرتے ہیں اور وہ خود پر تنقید کرنے والوں سے برا سلوک کریں گے۔واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔محمود حامد نے کہا کہ میں عتیق الزمان کے ساتھ سوئی گیس کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ دیکھ رہا تھا کہ باسط علی ڈریسنگ روم سے اترے اور مجھے تھپڑ مار دیا۔ادھر باسط علی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محمود حامد پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain