اسلام آباد، فیصل آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ عمران کا والیم تھری کھانے کی ترکیب، نئی دستاویزات کیلئے نئے پکوڑے تلنے پڑیں گے۔ عمران خان کی پریس کانفرنس عدلیہ کو دباﺅ میں لانے کیلئے مترادف ہے۔ لندن یاترا کے بعد نئے ڈرامے بازی شروع ہو گئی ہے۔ منگل کے روز عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز، محمد زبیر اور محسن رانجھا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن 2013ءکے بعد سے مسلسل پی ٹی آئی قومی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے ایک روز قبل عمران خان کی پریس کانفرنس کرنے کا کیا جواز تھا، عمران خان اداروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نئی کہانی بنا کر عدالت بنا کر عدالت کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو ردی پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشاف کر کے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی تمام سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا ایک مقام ہے اور ان کے کردار سے سب سے واقف وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بلا کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔