حافظ آباد ( بیورو رپورٹ) سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں معذور طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیچر زوہیب کے خلاف کلاس اول کی طالبہ پر تشددکرنے پر اسکاتبادلہ گوجرانوالہ کر دیا گیا تھا مگر پرنسپل کی ملی بھگت سے اس نے چارج نہیں چھوڑا تھا۔ مورخہ 6دسمبرکو درخواست نمبر 263 ہیڈماسٹر سپیشل ایجوکیشن سنٹر /سلورنرکو کلاس اول کی طالبہ عائشہ وزیر کی والدہ زینب بی بی نے دی کہ زوہیب اس پر تشددکرتا ہے جس وجہ سے وہ سکول آتے ہوئے خوفزدہ ہوتی ہے اور روتی رہتی ہے جس پر پرنسپل ہارون شہزادبھٹہ نے 20دسمبرکو اسکو تبادلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن پر پروزل پر بھیج دیا مگر زوہیب اتنا بااثر تھا کہ اس نے چارج نہیں چھوڑا،زوہیب کو پرنسپل کی مکمل آشیر باد تھی اور ابھی تک تبادلہ اور معطل ہونے کے باوجود سٹورکی چابی تاحال زوہیب کے پاس ہے۔ اس سلسلہ میں ”خبریں “کی ٹیم جب سپیشل ایجوکیشن سنٹر گئی توسٹورکھولنے کاکہا تو پرنسپل ہارون شہزاد بھٹہ نے کہا کہ اس کی چابی زوہیب کے پاس ہے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے نابینا ٹیچر خلیل کی ملزم کی طرف سے متاثرطالبہ ثانیہ نورسے شادی او 15 لاکھ روپے حق مہر کی پیشکش ۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں تعینات ٹیچر خلیل نے متاثر ہ خاندان سے رابطہ کیا ہے اس کیس کو وائنڈ اپ کیا جائے کیونکہ اس سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی بدنامی ہو رہی ہے اور عوام کا ادارہ سے اعتماد ختم ہو جائے گا اور عوام اپنے بچوں کو سکول میں نہیں بھیجیں گے اس لئے اسکو باعزت طریقہ سے وائنڈاپ کیاجائے اوربچی کی بدنامی بھی نہ ہو کیونکہ میڈیا میں آنے کے بعد ادارہ کے ساتھ ساتھ بچی کی بھی بدنامی ہورہی ہے زوہیب کے گھروالے اس بات پر راضی ہیں کہ سونیا کی زوہیب سے شادی کردی جائے اوراسکے تحفظ کےلئے زیورات اور 15لاکھ روپے حق مہر دینے کو تیارہیں جس پر متاثرہ خاندان نے ان کو جواب دیا ہے کہ ایسے کردارکے مالک کے ساتھ کون اپنی بیٹی کی شادی کرے گا تاہم پریشر ڈالنے پر متاثرہ خاندان نے سوچ بچارکےلئے وقت طلب کیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے جونئیرکلرک ذکاءاللہ ملزم زوہیب کو بلیک میل کرکے 25ہزار بٹورلئے ۔تھانہ صدرمیں ملزمان زوہیب اور ذکاءاللہ کے آمنے سامنے آنے پر رازافشاں۔ تھانہ صدر میں شامل تفتیش ہونے والے ملزمان ذکاءاللہ اورزوہیب کے آمنے سامنے آنے پر اس بات کا انکشاف ہواہے کہ جب سونیا کے والد اسحاق نے جونیئر کلرک ذکاءاللہ کو یہ بات بتائی تواس نے بلیک میل کرتے ہوئے اس کیس کو ختم کرنے کےلئے زوہیب سے 25ہزار روپے بٹور لئے اور اس بات کو لٹکاتا رہا اور دونوں اطراف رابطہ میں رہا اورمزید رقم بٹورنے کےلئے زوہیب کوبلیک میل کرتارہا۔