برسبین ، لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، والدہ کی علالت کے بعد نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے بائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ والدہ کی علالت کی خبر سن کر سرفراز احمد نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج یا کل کسی بھی وقت کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سرفراز احمد کی جگہ متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کامران اکمل کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے گزشتہ فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ وہ بھی آسٹریلیا کے دورے پر تھے۔