تازہ تر ین

ڈوکوﺅں ،چوروں سلیمانی ٹوپی پہن لی ….پولیس بادشاہ شہریوں کی جیبیں صاف کر نے میں مصروف

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور پولیس شہر میں مختلف مقاما ت پر ناکوں پر عوام کو ناکوں چنے چبوانے لگی ، پیرو ، ڈولفن فورس کے قیا م کے با وجود بھی پو لیس ڈاکو ﺅ ں کو پکڑنے میں نا کام نظر آتی ہے ۔ سروے کے دوران شہر پر مختلف مقاما ت پر ناکوں پر عوام کی جیبوں پر نظر رکھنے اور ٹر یفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اختیارات استعمال کرنے والی پولیس کے سامنے ڈا کو اور چور سلیمانی ٹوپیاں پہن کر گزرنے لگے۔شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر لگائے جانے والے ناکے پولیس ملازمین کی ناجائز آمدن کا ذریعہ بن گئے ہیں ۔ لاہور پولیس کی طرف سے عوام کی نام نہاد حفاظت اور شہریوں کو چور ڈاکوﺅں اور دہشت گردوں سے بچانے کیلئے لگائے جانے والے مختلف مقاما ت پر 2سوسے کے قریب ناکے عوام کیلئے ہی وبال جان بن گئے ۔شہر ی چوروں اور ڈاکوﺅں سے زیادہ پولیس ناکوں سے بچنے کی کوشش کرنے لگے۔ناکوں پر موجود پولیس اہلکار مشکوک افراد کی چیکنگ کی بجائے ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اختیارات استعمال کر کے لوگوں کی جیبیں خالی کرنے لگے ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جانے والے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے پاس چیکنگ کا کوئی آلہ تک نہیں ہوتا او نہ ہی جدید اسلحہ سے لیس ہوتے ہیں جس پر اہلکار مشکوک افراد کی چیکنگ کی بجائے ناکوں سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور راہ گزرنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے سواہ اور کوئی کام نہیں کرتے اور شہریوں کی شناخت چیک کرنے کی بجائے ان کے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ٹوکن چیک کرتے نظر آتے ہیں ۔اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں بھی ان سے دیہاڑی لگا کر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل کر رہ گیا ہے۔ پو لیس ر پو رٹ کے مطابق گزشتہ 8سالو ں کے دوران ناکوں پر موجود پولیس اہلکار معمولی چو ر اچکوں کے سوا کسی بڑے مجرم یا دہشت گرد کو نہ پکڑ سکی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے افسران سے اچھے تعلقات کے باعث من پسند ناکوں پر تعیناتی حاصل کر رکھی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کے شہر کے اہم ناکے اہلکاروں کو ٹھیکے پر دے رکھے ہیں جس کے باعث اہلکاروں نے ان ناکوں پر اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔اس حوالے سے پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ پو لیس ناکوں پر موجود اہلکاروں کی ڈیوٹی گزرنے والے مشکوک افراد کو چیک کرنا ہے اور کسی شخص کے پاس ناجائز اسلحہ ،منشیات وغیرہ کو چیک کرنا ہے کسی گاڑی کی نمبر پلیٹ ٹوٹی تو نہیں واضح نظر آرہی ہے کسی مشکوک گاڑی کے کاغذات بھی چیک کر سکتے ہیں جبکہ گزشتہ روز ڈولفن فورس نے جو ہر ٹاﺅن میں دو ڈا کو بھا ئی اس وقت گر فتا ر کئے جب ورادت کر نے لگے تھے ۔اگر کسی پولیس اہلکا ر کے خلاف شکا یت آتی ہے تو اس کے خلا ف قانو نی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا تی ہے ۔ پولیس ناکے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain