تازہ تر ین

گیارہ ستمبر کو امریکہ میں حملے کس نے کیے اور کیوں ؟؟؟ ماسٹر مائنڈنے سب کچھ بیان کر ڈالا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائند خالد شیخ محمد نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے نام اپنے ایک خط میں ان حملوں کو امریکی خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد کی جانب سے 18 صفحات پر مبنی اس خط میں صدر اوباما کو ظالم اور جارح ملک کا رہنما اور سانپ کا سر قرار دیا گیا۔ خالد شیخ محمد نے یہ خط 2014 میں لکھنا شروع کیا تھا۔ اس خط پر آٹھ جنوری 2015 کی تاریخ درج ہے جب کہ یہ خط باراک اوباما کی مدتِ صدارت کی تکمیل سے کچھ روز قبل وائٹ ہاﺅ س پہنچا۔ اس خط میں لکھا گیا ہے، گیارہ ستمبر کو یہ ہم نہیں تھے، جنہوں نے جنگ شروع کی بلکہ یہ تم اور ہمارے ملک میں تمہارے ڈکٹیٹرز تھے۔ اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کے ہاتھ غزہ میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اس خط کی ایک نقل وکیل صفائی ڈیوڈ نیوین نے جاری کی ہے تاہم یہ خط فی الحال امریکی فوج کی گوانتانامو کی سماعتوں سے متعلق ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain