تازہ تر ین

دو گیندیں روکنے کے کتنے پیسے ملے؟, اہم انکشاف سے سابق کرکٹر بھی پریشان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر تین کھلاڑی ملک واپس آ چکے ہیں جبکہ کھلاڑیوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کو بکیز نے کیا آفرز کیں نجی چینل سامنے لے آیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی انچارج کرنل اعظم نے کھلاریوں کو ہوٹل کی لابی میں بکی کے ساتھ پکڑا۔ پی سی بی حکام کے سوالات پر خالد لطیف نے بتایا کہ اسے ایک کرکٹر نے وٹس ایپ کیا کہ یوسف نامی شخص سے مل لو، 8 فروری کو یوسف بکی نے خالد لطیف کو فون کیا۔خالد لطیف سے جب پوچھا گیا کہ ہوٹل میںآنے والا شخص کون تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک پاکستانی تھا۔ پی سی بی حکام نے سوال کیا ملاقات کی تو رپورٹ کیوں نہیں کی؟ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے شرجیل خان سے سخت سوالات کیے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرجیل خان کو بکی نے 2 بالز روکنے کے لیے 20 لاکھ دیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain