اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شہداءکی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہداءنے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی بہادر افواج کی مرہون منت ہے‘ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پیر کو وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہداءکی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہدا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وطن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عظیم شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ان کی باقیات ختم کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔