تازہ تر ین

دہشت گردوں بارے صدر ممنون حسین کے اہم انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور توقع ہے کہ طلبا مستقبل کی روشنیوں کے چراغ روشن کریں گے ہم اپنی ذمہ داری اس وقت پوری کر سکتے ہیں جب ہمارے بچوں کو مستقبل کا شعور ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے نے ہماری آج کی خوشی کو گہنا دیا ہے اور ہم سانحہ لاہور کے شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداءکی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب سمیت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے محسن ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پورا پاکستان سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ طلباءمستقبل کی روشنیوں کے چراغ روشن کریں گے ۔ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے والی قومیں بھی ترقی کرتی ہیں اور ہمیں ترقی کی منازل حاصل کرنے کے لئے علم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہو گی آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر علم کا اصول ممکن نہیں رہا اور ہم اس وقت تک اپنی ذمہ داری پوری کر سکتے ہیں جب ہمارے بچوں کو مستقبل کا شعور ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے سے پید اہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کا انحصار طلبہ پر ہے کہ وہ اس سے کتنا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں پاکستان کے پاس بہترین افرادی قوت ہے اور وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کے حالات بہتر اور بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے ہمیں چاہئے کہ روحجان کو برقرار رکھیں اور حالات مزید بہتر کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اور یہ بات خوش آئند ہے کہ 90 فیصد ایوارڈ بچویوں نے حاصل کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو چاہئے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جہاد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain