تازہ تر ین

برطانوی شاہی خاندان کی احمقانہ غلطی

لاہور(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک محل میں قدیم رومی تابوت کو گزشتہ دو صدیوں سے گلدان کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 1700 سال قدیم اس تابوت کو پانچویں ڈیوک آف مارلبورو کے دور میں حاصل کر کے آکسفورڈ کے بلنہایم محل میں سجایا گیا تھا۔اس محل میں
اسے 200 سال تک گلدان کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ماربل کے سفید تابوت کا سامنے کا حصہ ہے ۔ اس دریافت کا سہرا قدیم اشیا کے ایک ماہر کو جاتا ہے ، یہ ماہر کسی اور کام سے محل میں آیا تھا مگر اس نے اس گلدان کو تابوت کے طور پر شناخت کرلیا۔یہ تابوت 6 فٹ لمبا ہے اور اس کا وزن 1188 پانڈ ہے ۔ یہ تابوت ابھی بھی بہت اچھی حالت میں ہے ۔محل کے ترجمان ، جوناتھن پرنس نے میڈیا کو بتایا کہ اسی طرح کا ایک تابوت 120,000 ڈالر میں فروخت ہوا تھا جبکہ مذکورہ تابوت کی قیمت364,590 ڈالر ہے مگر اسے فروخت نہیں کیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain