اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 2 ریپیٹر‘ 7 بارہ بور ‘ 3 سنگل بارہ بور ‘ سیون ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔….(رانا)