Tag Archives: rangers

کراچی؛ فورسز سے مقابلے میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشتگرد ہلاک

کراچی (ویب ڈسک)کے علاقے رئیس گوٹھ میں انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پررینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جن میں سے 2 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے، اس گروہ کے سرغنہ کا نام شہر یارالدین عرف ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی تھا۔ یہ انصار الشریعہ کا امیراور تمام دہشتگردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ دوسرا دہشت گرد ارسلان بیگ انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ….5دہشتگرد ہلاک

کراچی(ویب ڈیسک)رینجرز کے کرنل قیصر نے کہا ہے کہ کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ،مواچھ گوٹھ میں کارروائی کر کے 5دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔بدھ کو رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل قیصر نے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ القاعدہ برصغیر کے لوگ شہر میںداخل ہوگئے ہیں، جس پرمواچھ گوٹھ میں کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے دوران 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔دوسرا دہشت گرد محمد نواز2012میں القاعدہ میں شامل ہوا، جوآئی ای ڈیز بنانے کا ماہر تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز نے دہشت گرد جاوید سواتی کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی۔جاوید سواتی رینجرز پر حملے میں زخمی ہوا تھا،حملے میں رینجرز کے 2 اہل کار شہید ہوئے تھے۔کرنل قیصر کے مطابق تیسرا دہشت گرد بلال سانحہ صفورا کےمرکزی ملزم طاہر کاقریبی ساتھی ہے۔اس نے طاہر کے کہنے پر قتل کی8 وارداتیں کیں۔دہشت گردوں سے8کلو بارود ،ایک خود کش جیکٹ اور4بال بم برآمد ہوئے۔

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن انتہائی مطلوب افراد بارے اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 2 ریپیٹر‘ 7 بارہ بور ‘ 3 سنگل بارہ بور ‘ سیون ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔….(رانا)

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا

فیصل آباد (نیوز ایجنسیاں) فیصل آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔ گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور کوائف کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ آپریشن ردالفساد شروع ہونے کے بعد رینجرز نے فیصل آباد اور جھنگ کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ شہر میں داخل اور باہر جانے والی ہر گاڑی کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ جھنگ میں تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی 15 بوتلیں بھی برآمد کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز کے جوانوں کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ کوائف کی مکمل تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

”پاک رینجر ز زندہ باد “ دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بڑے شہر کو تباہی سے بچا لیا

کراچی( نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ رینجرز نے برآمد کرلیا۔رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر چار میں واقع ایم کیو ایم یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ٹرپل ٹو رائفل ، 3 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راونڈز شامل ہیں۔ رینجرز کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے۔

رینجرز کا کارنامہ ….غیر قانونی گیٹ وے بارے اہم انکشاف

ر اولپنڈی(ویب ڈیسک ) ر اولپنڈی میں پیرودہائی میں رینجرزکومبنگ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم کے ڈیرے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی میں رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا اورکارروائی کے دوران ڈیرے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میچزپرجوا اورحوالہ و ہنڈی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ یہاں سے ہی بے نظیر انکم سپورٹ کے جعلی میسجز کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم ہتھیائی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 9 پستول اورایک ایس ایم جی بھی برآمد کر لی گئی جسے تھانہ پیر ودہائی منتقل کردیا گیا ۔

رینجرز کا اہم کارنامہ….بڑا شہر تباہی سے بچ گیا

حیدر آباد (ویب ڈیسک ) حیدر آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ، رینجرز کی کارروائی میں خود کش حملہ آور مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کو اطلاع ملی تھی کہ امانی شاہ قبرستان کے قریب ملک دشمن عناصر موجود ہیں جس پر انہوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران ایک مشکوک شخص کو روکا گیا تو اس نے رینجرز پر فائرنگ کر دی ، رینجرز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ، تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا ، رینجرز نے ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رینجرز نے دو مشکوک افراد کو امام بارگاہ باب علی میں گھسنے سے روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی ، رینجرز نے جوابی کارروائی کی تو ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی ، اسی دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم موقع پر گولی لگنے سے مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رینجرز نے مرنے والے دہشتگرد کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔