تازہ تر ین

آپریشن ردالفساد اور دہشتگردوں بارے صدر مملکت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ نے قوم کے جذبوں کو جلابخشی ، دشمن پر دھاک بیٹھ گئی اور ثابت ہو گیا کہ پاکستان ملک کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے اپنے جذبے بلند رکھیں ۔ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز یہاں یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر شاندار پریڈ کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوم پاکستان پریڈ دفاع ، استعداد کار اور نظم و ضبط کی بہترین مثال ہے جس نے قوم کے جذبون کو جلا بخش دی ہے پریڈ میں قوم کا وہی جذبہ ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں کا ہونا تھا ۔ پریڈ می ایک طرف چین ، سعودی عرب اور ترکی کی شرکت نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے تو دوسری طرف اس میں بھرپور قوت کے استعمال سے نہ صرف دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ہے بلکہ ان کی آنکھیں بھی خیرہ ہو گئی ہیں اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی ہے آپریشن ”ردالفساد “ بھی پاک فوج کی قومی خدمت اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کا بھرپور اظہار ہے تاہم دفاع وطن کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت پرعزم ہے اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے کیونکہ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے ہی دشمن کو زیر اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکتاہے ۔ صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے مسلح افواج اور تمام پاکستانی اپنے جذبے اسی طرح جوان رکھی۔ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان مسائل پر قابو پا کر ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک بن جائے گا ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات سے نوازا اور قومی دن پر عوام میں قومی جذبہ اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر ان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain