تازہ تر ین

لاہور تباہی سے بچ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور پشاور سے لاہور سمگل ہوکر آنے والے غیرقانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ تھانہ شاہدرہ کی حدود میں پکڑی گئی۔ ایس پی سٹی عادل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدراشرف کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں شاہدرہ پولیس نے سراغ لگا کر صوبہ خیبر پختونخوا ضلع کوہاٹ کے رہائشی فہیم سرفراز کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ غیرقانونی طور پر لاہور آکر فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 12 رپیٹر گنیں‘ 33 پمپ ایکشن‘ 3 رائفلز 44 بور‘ 13 لیزر گن‘1 گن 12 بور‘ 48 پسٹلز اور 4200 سے زائد گولیاں برآمد کرلیں۔ اس موقع پر ایس پی سٹی عادل میمن نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مہم جاری ہے جس میں بہترین کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain