تازہ تر ین

بیروزگار نوجوانوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اور 4 برس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے اور مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈمیک الیسٹر(Mr.David McAllister )کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی-پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کوٹین (Mr.Jean Francois Cautain )کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او ریورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں-یورپی یونین پاکستان کاایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے -پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کےلئے یورپی ممالک کی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوریورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اوران تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر850ملین ڈالر کی بچت کی ہے اور شفافیت ہماری حکومت کی طرہ امتیاز ہے جس کی بنا پر آج پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے -انہو ںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج کا بہادری کےساتھ سامنا کر رہاہے -دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے -انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج پاکستان امن کی جانب گامزن ہے-دہشت گردوں او ر ا ن کے سہولت کاروں کو شکست دےنے کے لئے پوری قوم متحد ہے-انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا براہ راست تعلق امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے – دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بندوق کی گولی کے ساتھ سماجی و معاشی اقدامات کی گولیاں بھی ضروری ہے اوراسی لئے حکومت سماجی و معاشی اقدامات کے ذرےعے دہشت گردی و انتہا پسندی کے مائنڈ سیٹ کے خاتمہ کے لئے کاوشیں کررہی ہے اور دہشت گردی او رانتہاءپسندی کے مائنڈ سیٹ کو بھی شکست دیں گے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس ناسور کے خاتمے کےلئے خصوصی طو رپر انسداد دہشت گردی فورس بنائی ہے جس سے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں تربیت دی گئی ہے او ریہ فورس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر اول دستے کے طو رپر کام کررہی ہے – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیاہے اوراینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 85ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیاہے -ان بچوں کو مفت تعلیم کےساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہاہے -انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے ہاتھ گرد آلود تھے اب ان معصوم ہاتھو ںمیں قلم اور کتاب ہے-انہوں نے کہا کہ ورکشاپوں، ریسٹورنٹس او رپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے-پنجاب حکومت کے اقدامات کے باعث سکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہواہے -2018ءتک ہر بچے کو سکول داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے- انہو ںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں-آج ہزاروں میگا واٹ کے توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اورکئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں-2017ءکے آخر میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور2018ءکے اوائل میں پاکستان کے پاس سرپلس بجلی ہوگی-انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ او راقبالؒ نے دیکھا تھا-اس ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل ،برداشت ، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے۔ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام پائے گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، 3 گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے منصوبے پر پیش رفت اور 6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تسلسل کے ساتھ بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی پیٹ کاٹ کر وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے شہروں کو محفوظ بنانے کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اس منصوبے کا براہ راست تعلق امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے سے ہے لہٰذا لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور یہ منصوبہ مقرر کردہ مدت میں مکمل ہونا چاہیئے جبکہ دیگر 6 شہروں میں بھی منصوبوں پر کام کے امور جلد طے کئے جائیں اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اس ضمن میں از خود فیصلے کرکے اقدامات کرے۔ وزیراعلیٰ نے 6 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہو ںنے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان منصوبوں پر انفرادیت اور جدت کو مدنظر رکھ کر پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اورنج کیب سکیم کے اجراءاور ادائیگیوں کا ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی دونوں پروگراموں کے بارے میں آئندہ چند روز میں حتمی تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج کیب سکیم کا اجراءرواں برس کیا جائے گااوراس سکیم کے تحت ایک لاکھ گاڑیاں بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جائیں گی جس سے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اورہزاروں خاندانوں کے 6لاکھ افراد مستفید ہوںگے اور اورنج کیب سکیم سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنا روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو 50 ہزار گاڑیاں فراہم کی ہیں۔اپنا روزگار سکیم سے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار ملا ہے اورروزگار ملنے سے ہزاروں خاندانوں کی سماجی حالت بہتر ہوئی ہے،اسی طرح ییلو کیب سکیم بھی سود مند ثابت ہوئی -حکومت نے دونوں سکیموں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ سکول وقت کی ضرورت ہے اور اس جانب تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلی نے کہاکہ اپنا روزگار سکیم کامیاب رہی ہے، اس سکیم کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے اور اس سکیم کے تحت ریکوری کا عمل سوفیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ییلوکیب اور اپنا روزگار سکیم کے تحت اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ای ۔گورننس اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سہولت ملے گی۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے تحت ای کارڈز کے ذریعے صارفین کو مختلف سروسز ملیں گی۔اس جدید نظام سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اور قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا ہے کہ زمےن ہم سے محبت کا تقاضا کرتی ہے اورپانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ انہوںنے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے آگہی پھیلانا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی علامتی تحریک کا اصل مقصد عوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ زمین ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے باعث یہ اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔ بہتر معیار زندگی کیلئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کرہ ارض کی حفاظت کےلئے اقدامات، ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کےلئے تدابیر اور موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلئے حکمت عملی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ آج ہم سب کو زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمےن کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کےلئے کوششیں کی جائیںاور درست سمت مےں اقدامات کےے جائےں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اورنج کیب سکیم کے اجراءاور ادائیگیوں کا ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی دونوں پروگراموں کے بارے میں آئندہ چند روز میں حتمی تجاویز پیش کرے۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنج کیب سکیم کا اجراءرواں برس کیا جائے گا اور اس سکیم کے تحت ایک لاکھ گاڑیاں بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جائیں گی جس سے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ہزاروں خاندانوں کے 6لاکھ افراد مستفید ہوں گے اور اورنج کیب سکیم سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹرز کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا‘ 3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال‘ سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے منصوبے پر پیشرفت اور 6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اور 4برس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔
شہبازشریف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain